عوام ظلم کیخلاف آج گھروں سے نکلیں لیاقت باغ پہنچیں ،راجا جواد

162

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجواد نے کہاہے کہ عوام آج گھروں سے نکلیں اور4بجے لیاقت باغ پہنچ کرآئی ایم ایف کی غلامی اور عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جماعت اسلامی کے عوامی مارچ میں بھرپورشرکت کریں ۔ خطہ پوٹھوہارکے عوام نے ہمیشہ جابرحاکم کے سامنے کلمہ حق کہااوراس کی پاداش میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 19 جولائی کے عوامی مارچ کے حوالے سے منعقدہ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ ،محمدتاج عباسی،ملک محمدالیاس ، امتیازعلی اسلم سمیت دیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔ قبل ازیں جماعت اسلامی پی پی 20کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے عوام پر مہنگائی ،بے روزگاری اور ٹیکسوں کاسونامی مسلط کردیا ،عوام ظلم کی چکی میں پس رہی ہے، مزدور،کسان ،مردوخواتین اوربچوں سمیت سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں عوامی مارچ کا حصہ بنیں۔اجتماع سے امیرزون محمدثاقب صدیقی سمیت دیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔