وفاقی محکموں کے انجینئرز کے لیے فوری الاؤنس کا اعلان کیا جائے، عامر رضا

152

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان این ٹی ڈی سی انجینئرز ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری عامر رضا نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں کے انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا 1. 5گنا ٹیکنیکل الاؤنس نہ دے کر ناانصافی کی جارہی ہے جبکہ یہ ٹیکنیکل الاؤنس ملک کے تین صوبوں کے انجینئرز کو دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا این ٹی ڈی سی سمیت وفاقی محکموں کے انجینئرز کو فوری الاؤنس کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کی کال دیں گے۔