حیدر آباد،واسا ملازمین واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

280
حیدرآباد،ایچ ڈی اے کے ملازمین واجبات کی عدم ادائیگی پر تیسرے روزبھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
حیدرآباد،ایچ ڈی اے کے ملازمین واجبات کی عدم ادائیگی پر تیسرے روزبھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے تیسرے روز بھی واسا ملازمین کے معاشی قتل اور فاقہ کشی میں مبتلا واسا ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے آرگنائزر اعجاز حسین، اطہر خان چانگ، عبدالحمید، نیاز حسین، عبداالقیوم بھٹی، بلاول، راجا خان پالاری، محمد خالد ودیگر نے کہا کہ ایچ ڈی اے حیدر آباد شہر کا ایک ادارہ ہونے کے باوجود عدم توجہ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے واسا ملازمین اور ان کے اہل خانہ معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ مستقل ملازمین اور پنشنرز کو پانچ ماہ سے ادائیگی نہیں کی جارہی جبکہ قلیل تنخواہ چھے ہزار روپے پر کام کرنے والے ورک چارج ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے معززین شہر، مذہبی، سیاسی وسماجی تنظیموں اور این جی اوز سے اپیل کی کہ ایچ ڈی اے واسا کے ملازمین کے جائز حق کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ملازمین دشمن رویہ ترک نہ کیا تو نکاسی وفراہمی کا نظام بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔