برطرفی کی تحقیقات کرائی اور نوکری پر بحال کیا جائے، اکیر عنایت مسیح

156

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ حیدر آباد کے برطرف کیے جانے والے جونیئر کلرک اکبر عنایت مسیح نے جمعرات کے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری رکھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ میں نے بلدیہ اسٹاف یونین سی بی اے کے عہدیداران کی کرپشن بے نقاب کی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے کرپشن کیخلاف کارروائی کرکے مجھے بحال کیا جائے۔