سینئر صحافی محمد شبیر چودھری انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج ہوگی

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جہاں پاکستان اور روزنامہ خبریں کراچی کے سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹر محمد شبیر چودھری طویل علالت کے بعد جمعرات کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعتہ المبارک بوقت ڈیڑھ بجے مسجد ابو بکر صدیقؓ، ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم اور ارشد شیر بلوچ نے سینئر صحافی شبیر چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔