سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس فائز کو2شو کاز نوٹسز جاری کردیے

213

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو 2 شو کاز نوٹسز جاری کر دیے۔پہلا نوٹس حکومتی ریفرنس پر بیرون ملک جائداد سے متعلق ہے جبکہ دوسرا نوٹس صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط پر جاری کیا گیا۔صدرکوخطوط لکھنے سے متعلق ایک وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کو بھی بیرون ملک جائداد کے حکومتی ریفرنس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق شوکاز نوٹس پر 14دن کے اندر جواب دینا لازمی ہے۔جسٹس قاضی فائزعیسی اور کے کے آغا کو شو کازنوٹس 16جولائی کو جاری کیے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسی کو دونوں شو کاز نوٹس موصول ہو گئے ہیں۔