پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

211

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بطور ایک ذمے دار ریاست کلبھوشن یادو کو قونصلر رسائی پاکستانی قوانین کے تحت دی جائے گی جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادو کو ویانا کنونشن کے قونصلر ریلیشنز سے متعلق آرٹیکل 36، پیراگراف 1 بی کے تحت حاصل حقوق سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔