وزیراعظم عمران خان میانوالی ایکسپریس کا افتتاح آج کریں گے

177

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان لاہور اورماڑی انڈس کے درمیان میانوالی ایکسپریس 147اپ،148ڈائون کے نام سے نئی ٹرین کا افتتاح آج میانوالی ریلوے ا سٹیشن سے کریں گے،ریلوے ترجمان کے مطابق یہ ٹرین 5 اکانومی کلاس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک پر مشتمل ہوگی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، سانگلاہل، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، کندیاں، میانوالی اوردائودخیل اس کے اسٹاپ ہوں گے، میانوالی ایکسپریس رات 9بجے لاہور سے روانہ ہوکر اگلے روزصبح 6 بجے ماڑی انڈس پہنچے گی، اسی طرح ماڑی انڈس سے بھی میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 6بجے لاہور پہنچے گی، اس ٹرین کا لاہور سے سرگودھا تک اکانومی کلاس کا کرایہ 250 اور اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 650 روپے جبکہ لاہور سے میانوالی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 350 روپے اور اے سی اسٹینڈر ڈ کا کرایہ 800 روپے ہوگا، اسی طرح لاہور سے ماڑی انڈس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400 روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 1000 روپے ہوگا۔