وزیراعظم ہائوس کی چیئرمین ایف بی آر کو ہٹانے کی تردید

245

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان وزیراعظم ہائوس نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان وزیراعظم ہائوس ندیم افضل چن نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبر زیدی بطو ر چیئر مین ایف بی آر اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں،ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا جار ہا،ان کو ہٹائے جانے سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،ان خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔