ایس ای سی پی چھاپوں کے دوران دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوسکتی ہے،نوٹیکفکیشن

269

اسلام آباد(آن لائن)سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے کے قوانین جاری کردیے۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ای سی پی چھاپا مارتے وقت مقامی پولیس کو ساتھ رکھے گی اور چھاپے سے قبل مقامی مجسٹریٹ سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کسی عمارت میں داخل ہونے کے لیے کھڑکی اور دروازہ توڑ سکتی ہے،چھاپے کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء اور کاغذات کی فہرست تیار کی جائے گی، یہ فہرست ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر اور ملزم کو بھی دی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ای سی پی الیکٹرونکس اشیاء کو قبضے میں لینے کا اختیار رکھتی ہیں، چھاپے کے وقت ضبط اشیاء غیر ضروری ہونے کی صورت میں مالکان کو واپس کرنا ہوں گی جب کہ انکوائری افسر کے علاوہ ایس ای سی پی کے مزید 2 افراد گواہی کے لیے موقع پر موجود ہوں گے۔