حافظ نعیم الرحمن پانی کے بحران پر آج عوامی پریس کانفرنس کریں گے

104

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن آج شام 4:30بجے کراچی میں پانی کے بحران اور مسائل کے حوالے سے ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے نزد عوامی مرکز شارع فیصل پر پانی سے محروم شہریوں کے ساتھ ’’عوامی پریس کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے ۔اس موقع پر وہ پانی کے متاثرین سے ان کے مسائل اور شکایات بھی سنیں گے اور عوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس اہم اور دیرینہ مسئلے پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام کو متوجہ کریں گے اورکراچی میں پانی کے بحران ،کے فورمنصوبے سے متعلق مرکزی و صوبائی حکومتوں کی شرمناک نااہلی کے بارے میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل اور حقوق و اختیارات کی فراہمی کے لیے ’’کراچی کو عزت دو ، حق دو ‘‘ تحریک بھی جاری ہے اور عوامی مسائل اور اہم ایشوز کو اُجاگر کیا جارہا ہے ۔