عید الاضحی کا چاند کب نکال رہے ہیں؟ آرمی چیف کا فواد چودھری سے دلچسپ مکالمہ

316

راولپنڈی(خبر ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر حاضرین مجلس کھلکھلا کر ہنس پڑے۔ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فواد چودھری سے دلچسپ سوال کیا۔آرمی چیف نے پوچھا کہ فواد چودھری صاحب، بقرہ عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟۔ آرمی چیف کی اس شگفتہ مزاجی پر جی ایچ کیو کا سینما ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ عید الاضحی کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اگست میں ہوگا اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔