جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا لیاقت بلوچ شرکت کریںگے

183

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز مغرب قبا آڈیٹوریم میںہوگا، مرکزی نائب امیر و سیاسی کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال ،بلدیاتی و عام انتخابات کی تیاریوں کے جائزے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔