بیلجیم کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، صدرعلوی

488
اسلام آباد، صدر مملکت عارف علوی سے بیلجیم کے سفارتکار فریڈرک ویرڈن الوداعی ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد، صدر مملکت عارف علوی سے بیلجیم کے سفارتکار فریڈرک ویرڈن الوداعی ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بیلجیم کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے مثبت مواقع سے فائدہ اٹھا کر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو بیلجیم کے سبکدوش ہونے والے سفیر فریڈرک ورہیڈن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صدر مملکت نے سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے تناظر میں اور دوطرفہ لحاظ سے پاکستان بیلجیم کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ معیشت، تجارت اور سیاحت جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو تقویت دینے کے لیے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔ سفیر نے پاکستان میں قیام کو خوشگوار بنانے پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
عارف علوی