انصاف کرنیوالی اقوام ہی عالم میں مقام بناتی ہیں،عثمان بزدار

257

لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے، عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی ریاست کی بنیاد انصاف پر ہوتی ہے، انصاف کرنے والی اقوام ہی عالم میں اپنا مقام بناتی ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی سماجی و معاشی ترقی انصاف سے جڑی ہے، معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔
عثمان بزدار