بیرون ملک سے آنیوالوںکو ایک موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دی جائے‘ قائمہ کمیٹی

160

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سفارش کی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایک موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دی جائے،سائبر سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دوست ممالک سے مدد لی جائے، قومی اداروں کی ویب سائٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کی بہتات سے سائبر کرائم ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں سائبر سیکورٹی کو مزید موثر کے لیے دوست ممالک سے خدمات حاصل کرنی چاہیے اور تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔
قائمہ کمیٹی