بارش میں شہبازشریف کی کرپشن تیرتی نظر آئی، وزیر اطلاعات پنجاب

230

لاہور(آئی این پی ) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے لاہور میں بارش کا پانی جمع ہونے پر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند بارشوں نے مسلسل 10سالہ لیگی حکومت کا پول کھول دیا،بارش کے پانی میں خادم اعلیٰ کی کرپشن تیرتی نظر آئی، لانگ شوز پہن کر فوٹو سیشن کے علاوہ خادم اعلیٰ نے کچھ نہیں کیا، پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے لاہور کو وینس بنا دیا۔لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ بارش کے پانی میں شہبازشریف کی کرپشن تیرتی ہوئی نظر آئی، کارکردگی کرنے والوں کو ڈبکیاں لگاتے عوام کیوں نظر نہیں آتے؟ لانگ شوز پہن کر فوٹو سیشن کے علاوہ خادم اعلیٰ نے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میگا منصوبوں اور کرپشن سے توجہ ہٹتی تو لیگی حکومت کچھ کرتی، عوام پوچھتے ہیں کہ بڑے شہروں پر بھاری فنڈز کہاں خرچ ہوئے؟۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیرس بنانیکا دعویٰ کرنے والوں نے لاہور کو وینس بنا دیا، 6مرتبہ حکومت کرنے والوں نے کبھی لانگ ٹرم منصوبہ بندی نہیں کی۔صمصام بخاری نے مزید کہا کہ جس شعبے کو دیکھیں شریفوں کی کرپشن سے اٹا ہوا نظر آتا ہے، موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں اصلاحات کا کام شروع کردیاہے۔
صمصام بخاری