بابراعوان اور جسٹس ریاض بریت کیس،فیصلے کی کاپی عدالت میں جمع

249

اسلام آباد(آن لائن )قومی احتساب بیورونے نندی پور ریفرنس میں سابق وفاقی وزیربابر اعوان اور سابق سیکرٹری قانون جسٹس(ر) ریاض کی بریت چیلنج کرنے کے کیس میں احتساب عدالت کے فیصلہ کی کاپی اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرادی۔گزشتہ روز نیب پراسیکوشن ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جبکہ اس سے پہلے نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی تھی اورنیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کی کاپی جاری نہ ہونے پربعدمیں پیش کردینے کی استدعاکی تھی،جو اب باقاعدہ نندی پور ریفرنس فیصلے کی کاپی ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ہے،نیب اپیل میں کہاگیاتھاکہ احتساب عدالت نے 25 جون کو ڈاکٹر بابر اعوان اور جسٹس ر ریاض کیانی کو بری کیا تھااستدعاہے کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے۔
احتساب بیورو