جماعت اسلامی کراچی کے تحت حجاج کی تربیتی نشست آج ہوگی

254

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے آ ج شام 6:30بجے تا رات 9بجے تک ادارہ نورحق میں ’’تربیت برائے حجاج کرام‘‘ (برائے مرد وخواتین)بذریعہ ملٹی میڈیا حج پر روانگی سے قبل آخری ایک روزہ تربیتی نشست منعقد ہوگی ۔تربیتی نشست سے شیخ الحدیث جامعۃ المحصنات ،مدیر جامعۃ الحرمین و جامعۃ الفردوس مفتی عطا الرحمن اورمدیر جامعۃ الاخوان مولانا عبدالوحید مناسک حج انتظامی امور اور زیارت مدینہ کے حوالے سے گفتگو کریں گے ۔واضح رہے کہ یہ پروگرام جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت منعقد ہورہا ہے جس کے نگران جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری انجینئر عبد العزیز ہیں۔
تربیتی نشست