عمران نیازی پاکستانیوں کے دلوں کی بد دعا بن چکا ہے،طلال چودھری

120

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فردوس باجی اگر منڈی بہاالدین میں کارنر میٹنگ تھی تو خوف سے جلسہ گاہ میں پانی کیوں چھوڑ دیا تھا، مریم نواز کا خوف آپ کو سونے بھی نہیں دیتا ، روز صبح صبح مریم نواز کا ورد فردوس باجی عمران نیازی پاکستانیوں کے دلوں کی بد دعا بن چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا فردوس باجی انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو جج صاحب کے گھر جانے کے ساتھ ساتھ نواز شریف جیل سے باہر ہوتا
،فردوس باجی انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو بسوں اور دوائیوں کی کرپشن میں آپ جیل میں ہوتی، علیمہ باجی غیر قانونی جائداد کا جرمانہ نہ دیتی ،جیل میں ہوتیں، جہانگیر ترین تسلیم شدہ مالی اور باورچیوں کے نام پر منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل میں ہوتا۔ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھودنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوتے، انصاف کا اطلاق یکساں ہوتا تو کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کے تحت عمران نیازی جیل میں ہوتا۔
طلال چودھری