وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرزہیڈ کوارٹر کا دورہ ،یادگار شہدا پر پھولوںکی چادر چڑھائی

481
کراچی،وزیر داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر کے دورے پر شیلڈ پیش کی جارہی ہےکراچی،وزیر داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر کے دورے پر شیلڈ پیش کی جارہی ہے
کراچی،وزیر داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر کے دورے پر شیلڈ پیش کی جارہی ہے

کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئر (ر)عجاز احمد شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعدہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)کا دورہ کیااور ڈی جی رینجرز سندھ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر زپہنچنے کے بعد وفا قی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد، سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ/دورہ