عازمین جج کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں ‘ پاکستانی سفیر

159

مدینہ منورہ (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستانی عازمینِ حج کو سعودی عرب میں رہائش، کھانے، سفری و طبی سہولیات کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے وہ خوش ہیں‘ ڈی جی حج اور ان کا عملہ پوری جانفشانی اور انتھک محنت سے کام کر رہا ہے۔ یہ بات پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ آمد کے موقع پر کہی۔گزشتہ روز سفیر راجا علی عباس کو پاکستان ہاؤس کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے پاکستانی عازمینِ حج سے ملاقاتیں کیں۔ بریفنگ کے بعد ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ طارق رحمانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید کے ہمراہ معزز سفیر کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ معزز سفیر نے مدینہ منورہ میں موجود حج میڈیکل مشن کے مرکزی اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عازمینِ حج کا کہنا تھا کہ ان کی مدینہ منورہ میں بہترین رہائش کے ساتھ خوش ذائقہ پاکستانی کھانوں سے تواضع کی جا رہی ہے اور ائر پورٹ سے رہائش گاہوں تک کا سفر بھی نہایت آرام دہ رہا۔
پاکستانی سفیر