وزیراعظم نے وزارتوں اور اداروں سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

144

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں سے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایک حکم نامے کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت نامہ جاری گیا ہے کہ ایک سال کے لیے دیے گئے ٹارگٹ اور کامیابیوں کے بارے میں رپورٹ مرتب کرکے دستاویزاتی ثبوت کے ساتھ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے‘ وزیراعظم
کارکردگی رپورٹ پر اہم فیصلے کریں گے اور کئی وزرا کے محکموں کی تبدیلی بھی اس کارکردگی رپورٹ سے منسلک ہے تاہم ناقص کارکردگی کی رپورٹپر بعض وزرا کو عہدوںسے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے‘ وزیراعظم امریکا کے دورے کے بعد اہم فیصلے کریں گے۔
رپورٹ طلب