نیو اسلام ائر پورٹ : ڈیڑھ کلو منشیات برآمد،مسافر گرفتار

120

اسلام آباد(آئی این پی ) نیواسلام آباد ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زاید چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل
ائرپورٹ پرائرپورٹ سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافرسنی منظورسے ڈیڑھ کلو گرام سے زاید چرس برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ لاہورکے رہائشی نے چرس کرسی میں چھپا رکھی تھی۔ مسافرکومنشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
منشیات برآمد