پیرس سے لاہور آنیوالے قومی طیارے کی سیالکوٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

190

لاہور(آئی این پی) پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ائر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہور تھی تاہم پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔