سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج میں 10لاکھ موبائل سمیں تقسیم

149

مکہ لمکرمہ(آئی این پی ) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور جدہ کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے والے عازمین حج میں 10لاکھ موبائل فون سمیں تقسیم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال بائیو میٹرک تصدیق کے بعد موبائل فون سموں کے اجراکا فیصلہ کیا گیا تھا
جس کی وجہ سے مک المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں عازمین کو لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے سموں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم سعودی حکومت کی طرف سے اس کا نوٹس لیا گیا اور فوری طورپر مدینہ منورہ ارو جدہ کے ہوائی اڈوں پر 10لاکھ موبائل فون سمیں فراہم کی گئیں۔
سمیں تقسیم