چیئرمین ایف بی آر کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

189

اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت چیئرمین ایف بی آر کو اہم عہدے سے ہٹا کر وزیر مملکت ریونیو تعینات کر سکتی ہے، ان تمام امور پر عالمی پیمانے پر غور جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران حکومت نے ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے انہیں عہدے سے علیحدہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں، تاہم ایف بی آر کے اندر جاری اصلاحات کی روشنی میںحکومت اورشبرزیدی کے مابین بعض امور پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کے لیے سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاکا اور سابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان سرفہرست ہیں۔ ان کے علاوہ سیما شکیل، جاوید غنی، مجتبیٰ میمن کے نام بھی نئے چیئرمین کے لیے سامنے آ گئے ہیں۔ حکومت ان ناموں میں سے کسی ایک افسر کو تعینات کرے گی تاہم جہانزیب خان پر الزام ہے کہ جب شریف خاندان نے پنجاب میں کرپشن کی تھی تو اس وقت وہ صوبے کے سیکرٹری خزانہ تھے۔
چیئرمین ایف بی آر