ویڈیو ا سیکنڈل کا معاملہ مریم نواز کے گلے پڑ گیا،سینئر صحافی

135

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جج ارشد ملک کی ویڈیو ا سکینڈل میں کون صحیح ہے اور کون غلط اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہو گا۔تاہم اس ویڈیو نے جج ارشد ملک کی ذات اور انہیں دھمکیاں دینے والوں سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ معروف صحافی صابر شاکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ ویڈیو اسیکنڈل کی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد لگتا ہے کہ یہ معاملہ مریم بی بی اور ارشد ملک کیساتھ سب کے گلے پڑ گیا ہے۔وعدہ معاف گواہ بن کر کْچھ لوگ بچنے کے چکر میں ہیں۔اسی حوالے سے معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور ان کے ارد گرد بیٹھے لوگوں کو ویڈیو جعلی ثابت ہونے پر سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ کہ آڈیو اور ویڈیو کی گیمز سے کچھ بھی نکلنے والا نہیں ہے۔اگر یہ ویڈیو غلط ثابت ہوئی تو مریم نواز اور ان کے ارد گرد بیٹھے لوگوں کو کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم سیاست کر سکتی ہیں لیکن ان کے مشیر انہیں غلط
راستے پر ڈال رہے ہیں۔یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اس راستے پر ڈالا تھا۔خاور گھمن نے کہا کہ مریم نواز مشیروں کے کہنے پر سیاست کر رہی ہیں۔ ماہر قانون راجا عامر عباس کا کہنا ہے کہ مریم نواز اگر ضمانت کروائے بغیر احتساب عدالت میں پیش ہوجاتی ہیں تو پھر ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
مریم نواز کی مشکل