جرمنی: نامعلوم افراد کا مسجد پر حملہ‘انتظامی دفتر میں توڑ پھوڑ

127

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہر بون میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد پر داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ خبررساں اداروں کے مطانق انجمن اوقاف ا سلامی کے زیر انتظام کور وائلر نامی جامع مسجد میں 3 افراد داخل ہوئے اور انتظامی کمیٹی کے دفتر کو نقصان پہنچایا اور خیراتی صندوق توڑدیے۔ مقامی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔