پیرس میں ترقی یافتہ ممالک جی سیون کے وزرائے خزانہ کا اجلاس

117

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت میں 7ترقی یافتہ ممالک کے گروپ کے وزرائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی لبرا پر بحث کی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جی 7اجلاس کے ایجنڈے میں انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیوں پر ٹیکسوں کے نفاذ کا معاملہ بھی شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ انٹرنیٹ کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کے معاملے پر امریکا اور یورپی ارکان میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔