جرمنی: حکمراں جماعت کی صدر نئی وزیر دفاع بن گئیں

143

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی خاتون صدر آنے گریٹ کرامپ کارن باؤر کو وزیر دفاع بنادیا۔ وہ ارزولا فان ڈیئر لائن کی سبکدوشی کے بعد اپنا عہدہ سنبھال لیں گی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارن باؤر جرمن پارلیمان کے ایوان بالا کی نائب صدر بھی ہوں گی۔ سبکدوش ہونے والی وزیر دفاع 2013 ء سے منصب پر فائز تھیں۔