لیبیا: حفتر ملیشیا نے مصراتہ شہر پر حملے کی تیاری شروع کردی

140

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغی حفتر ملیشیا نے حکومتی ملیشیا کے مرکز مصراتہ شہر کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق الکرامہ آپریشن کنٹرول روم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حفتر ملیشیا چند روز میں طرابلس پر قبضے کا فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے والی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی حامی مصراتہ ملیشیا کے جنگجو ؤں نے جوابی کارروائی کے لیے اسلحہ کا گودام کریمیہ میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جنرل خلیفہ حفتر کی باغی فوج نے 4 اپریل کو دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لیے فوج کشی کی تو مصراتہ ملیشیا نے حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جنگجو طرابلس میں تعینات کر دیے تھے۔