روسی میزائل سسٹم کے معاملے پر امریکا کا ترکی کو ردعمل دینے پر غور

129

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو انقرہ کی جانب سے روسی میزائل سسٹم کی خریداری پر رد عمل دینے پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایاکہ اس نے ترکی کو میزائل فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی۔ سابق قائم مقام وزیر دفاع مارک ایسپر نے روسی ایس 400 فضائی دفاعی سسٹم کی خریداری سے متعلق ترکی کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا۔ ایسپر کے مطابق ایس 400 دفاعی نظام خریدے جانے کی صورت میں امریکی ایف 35 طیاروں کے عسکری راز روس کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔