رواں سال 80 لاکھ مسلمانوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی‘ سعودی حکومت

186

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں سال زیادہ مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 80 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس ک موقع پر وزیر مملکت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے بتایا کہ رواں سال 80لاکھ مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ ان کاکہنا تھاکہ پوری دنیا سے 20 لاکھ سے زائد افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام ادارے تمام مسلمان ممالک کے شہریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔