شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین رواں سال حج پر شاہی مہمان

218

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے حج و عمرہ کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2مساجد پر حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے 200متعلقین کو سرکاری سطح پر حج کرایا جائے۔ یہ اقدام شاہ سلمان کے مہمانوں کے پروگرام کا حصہ ہے،جس کے ذمے دار سعودی وزیر برائے اسلامی امور دعوت وارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز ہیں۔ سعودی وزیر کے مطابق متاثرین کی میزبانی سعودی عرب کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں جاری ہیں۔