مغربی بیت المقدس سے9ہزار سال قدیمنوادرات دریافت

192

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے زیرقبضہ مغربی بیت المقدس میں کھدائیوں کے دوران 9 ہزار سال قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں۔ عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق یہ باقیات بیت المقدس کی شاہراہ 16 کے قریب کھدائیوں کے دوران ملیں۔ صہیونی حکام شر پسند یہود کی مسجد اقصیٰ تک بحفاظت رسائی کے لیے 2سرنگوں کی کھدائی کررہی تھی کہ اس دوران ہزاروں سال پرانے نودارات دریافت ہوئے۔ یہ نوادرات مغربی بیت المقدس سے 5کلو میٹر دور پائے گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام فلسطین بھر میں کھدائیاں کر کے شہر اور مقدس مقامات کا حلیہ بدلنے کے لیے سرگرم ہیں۔