پناہ گزینوں کی درخواستیں جلد نہیں نمٹا سکتے‘ آسٹریلیا کی بہانے بازی

142

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے برسوں سے ویزے کے منتظر 30 ہزار سیاسی پناہ گزینوں کی درخواستیں جلد نمٹانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ آسٹریلیا کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں حکومت کو 31تجاویز دی تھیں۔ تاہم حکام نے جواب میں بہانے تراشنے شروع کردیے۔ پناہ گزینوں کی اکثریت آسٹریلیا میں رہتی ہے، لیکن تقریباً 900 افراد بحر الکاہل کے 2جزائر میں قائم آسٹریلوی حراستی مراکز میں قید ہیں۔