امریکی وزارت خارجہ کے اعلیٰ اہل کار کا دورۂ مشرقی ایشیا

114

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی ایشیا پالیسی کے نگران اہل کار ڈیوڈ اسٹل ویل جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں امریکی اتحادی ممالک کے درمیان ان دنوں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ امریکی اہل کار نے دورے پر روانہ ہونے سے قبل واضح کیا کہ واشنگٹن جاپان اور جنوبی کوریا تنازعات میں کوئی کردار ادا کرنے کی خواہش نہیں رکھتا، تاہم ان کے درمیان مکالمت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے اعلان کیاہے کہ وہ جاپانی صنعت کے ساتھ اپنی تجارتی سرگرمیوں کو محدود کر رہا ہے۔ اس اعلان کے بعد سیئول اور ٹوکیو حکومتیں ایک نئے اقتصادی تنازع میں الجھ کر رہ گئی ہیں۔