پرندوں کی بھرمار کے باعث لاہور ائرپورٹ بند ،7 پروازیں متاثر ہوئیں

103

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ائرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار کے باعث سول ایوی ایشن انتظامیہ کو ائرپورٹ بند کرنا پڑگیا جس سے7 پروازیں متاثر ہوئیں جن کو متبادل ائر پو رٹ پر اتارا گیا ہے کچھ پروازوں کا رخ کر اچی کی طرف مو ڑ دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور ائرپورٹ کے گرد شادی ہالوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے ائرپورٹ پر پرندوں کا راج ہے‘ شادی ہال کا عملہ بچا ہوا کھانا باہر اور چھتوں پر پھینک دیتا ہے ‘ شادی ہالز کے بارے میں متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی‘ اس طرح کے واقعات سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔