عثمان بزدار سے ملاقات، فلور ملز کا آٹا مہنگا نہ کرنے کا اعلان

357
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب محکموں کی کارکردگی کے حولے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب محکموں کی کارکردگی کے حولے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آٹے کی قلت ہو گی نہ قیمت میں اضافہ کریں گے، آٹے کی قیمت نہ بڑھنے سے روٹی کے نرخ بھی نہیں بڑھیں گے ،فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیکس کا مسئلہ حل کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں ہمارا مؤقف بہترین انداز میں وفاقی حکومت تک پہنچایا۔ وفد نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہیں او رہم عوام کو ریلیف دینے کی کاوشوں میں آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے،سردار عثمان بزدار عام آدمی کے مسائل کا ادراک اور درد رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہماری اپنی حکومت ہے اور ہم عوام کی فلاح کے مشن میں حکومت کے سا تھ ہیں۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے، فلو ر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عوام پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور آپ کا کوئی بھی مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میںاعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، 3 گھنٹے طویل اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ، aسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،بورڈ آف ریونیو،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، پی ڈی ایم اے ،صنعت اورزراعت کے محکموں کی کا رکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کریںگے۔