راجستھان : ججوں کو’’مائی لارڈ‘‘کہنے پر پابندی

208

کراچی (جسارت ر پورٹ ) بھارتی ر یاست راجستھان کی ہائی کورٹ نے فل کورٹ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا اور دیگر افراد ججوں کو مائی لارڈ یا یور لارڈ کہہ کر مخاطب نہیں کریں گے ۔ یہ اجلاس 14 جولائی کو ہوا ۔ اس کا اعلان ر جسٹرار نے کیا ہے ۔ تمام ججوں اور وکلا کو اس فیصلے سے آ گاہ کر د یا گیا ہے ۔ وکلا تنظیموں کو بھی فیصلے کی نقول بھیج دی گئی ہیں ۔ یہ فیصلہ بھارتی آ ئین کے تحت مساوات کے اصول کے احترام میں د یا گیا ہے ۔