ملک بھر میں بارش سے جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہو گئی

126

اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ جسارت‘ صباح نیوز) ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے53افراد جاں بحق اور39زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارشوں اور موسمی صورتحال سے نقصانات کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔حالیہ جاری بارشوں سے182 گھروں کو نقصان پہنچا۔ پنجاب میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ25 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔کے پی کے میں بارشوں سے 9 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوئے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں27 افراد ہلاک اور7 افراد زخمی ہوئے۔