گیارہ ماہ میں موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ہے،عتیق الرحمن

284

پشاور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پشاورکے امیر عتیق الرحمن نے جماعت اسلامی یوتھ کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 20جولائی کو ضم شدہ اضلاع کے غیرت مند عوام ترازو کے انتخابی نشان کو ووٹ دے کر جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ گزشتہ 11ماہ میں موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ہے حکومت کے ماتحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں اضافے کا اعلان کرکے اسلامی ریاست کے تصور کو نقصان پہنچایا ۔ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ وگا۔ عوام آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلنے والی حکومتی پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے ۔ 11ماہ میں تارخ کی بدترین مہنگائی ایک ریکارڈ ہے اور گورنراسٹیٹ بینک اس میں مزید اضافے کی نشاندہی کررہے ہیں۔ عوام مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی کی کمی اور ظالمانہ ٹیکسوں کی واپسی کیلیے حکومت فی الفور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قیادتیں مل بیٹھ کر موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کیلیے کوئی حل نکال سکیں اور عوام کو سہولت میسر آسکے۔