محراب پور،محکمہ پبلک ہیلتھ اور پی پی گٹھ جوڑ،شہر گندے پانی میں ڈوب گیا

178

محراب پور(نمائندہ جسارت)محکمہ پبلک ہیلتھ، پی پی گٹھ جوڑ،گنداپانی شہر کی اہم سڑکوں پر کھڑا ہوگیا،نکاسی آب کی ذمے داری محکمہ پبلک ہیلتھ پرہے،چیئرمین ٹائون ، ڈی سی نے نوٹس لے لیا محکمہ پبلک ہیلتھ محراب پورکے 124 ملازمین نے محکمہ پبلک ہیلتھ نوشہروفیروز سے تنخواہووں کی عدم ادائیگی بعد تنخواہوں کیلیے چیئرمین ٹائون کمیٹی محراب پور فاروق خان لودھی کو بلیک میل کرنے کیلیے نکاسی آب کے ڈسپوزل بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے گندا پانی معروف ہالانی روڈ، سیال آباد روڈ ، کوٹری کبیر روڈ،اسٹیشن روڈ،لودھی چوک، عید گاہ، فرنیچر مارکیٹ، نوناری محلہ کی گلیوں ، گھروں تک پہنچ گیا ہے، کل جماعتی اتحاد کے سربراہ ایم جاوید اقبال کی قیادت میں اسمال تاجر، شہری اتحادنے محکمہ پبلک ہیلتھ محراب پور کیخلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر چودھری محمد طارق صدر کسان بورڈ ضلع نوشہرو فیروز بھی موجود تھے۔