شہداد پور،چور کریانہ کی دکان سے نقدی و سامال لے اڑے

169

شہدادپورنمائندہ جسارت )شہدادپور شہر کے عظیم بھٹی چوک پر نامعلوم چور کریانہ کی دکان سے نقدی اور 3لاکھ روپے کا قیمتی سامان لے اڑے۔شہدادپور کے عظیم چوک پر ہندوئوں بنیے جے پرکاش کی دکان سے نامعلوم چور رات کے اندھیری میں چھت کے اوپر سے اتر کر دکان میں داخل ہوئے اور نقدیاور 3 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جب دکاندار نے صبح دکان کھولی تو دکان سے سامان اور نقدی غائب تھی ۔دکاندار نے فوری اطلاع پولیس کو دی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔