عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کیلیے غفلت کا سوچ بھی نہیں سکتے،احراراسلام

248

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے غفلت کا سوچ بھی نہیں سکتے ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کا اکابرین کی جانب سے ملا مقدس مشن ہرصورت میں جاری رہے گا ۔انہوںنے کہاکہ نصاب تعلیم میں عقیدۂ ختم نبوت کے بارے میں سازش کرنے والے عناصر ملک وملت کے مجرم ہیں ان کوبے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میںلایا جائے ۔حکومت قادیانیت نوازی کرنے میں اس سے پہلے قادیانیت نواز عناصر کا انجام دیکھے ۔انہوںنے کہاکہ مرزائی آستین کے سانپ ہیں یہ مسلمانوں کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور یورپی ومغربی ممالک ان کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا استعماری قوتیں ان کے ذریعے مسلم ممالک کی جاسوسی کررہی ہیںاورپاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقوں ،واہ کینٹ، نیوائر پورٹ کے گردونواح میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ارتدادی وملک دشمن سرگرمیاں انتہائی خطرناک ہیں ، قادیانی یہاں وسیع رقبے سرکاری ملی بھگت سے خریدرہے ہیں ،انہوںنے تھر پار کرمیں قادیانیوں کی خلاف آئین سرگرمیوں کا نوٹس نہ لینے کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ تعلیمی نصاب کی مختلف کتب سے عقیدۂ ختم نبوت والے حصے حذف کرنا بدترین قادیانیت نوازی ہے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی نصاب میں یکسانیت پیداکی جائے اور عقائد والے حصے بحال کیے جائیں۔