لیسوا کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر

183

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان ،سابق امرا عبدالرشید ترابی، اعجاز افضل خان،نائب امرا شیخ عقیل الرحمان، نورالباری،راجا جہانگیر خان،مشتاق ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل راجا فاضل حسین تبسم نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ لیسوا میں سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی، مالی نقصان اور آزمائش کی اس گھڑی میںمتاثرین کے ساتھ ہیں،جماعت اسلامی کے ادارے اور رضا کاراپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کریں ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے قائدین میں سیلابی ریلے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین آزمائش کی اس گھڑی میں صبر کا مظاہرہ کریں جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین کے لیے حاضر ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،نیلم کے عوام نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اس خطے کے بہادر اور غیور عوام اس آزمائش میں بھی ثابت قدم رہیں گے ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر جانی اور مالی نقصان کا درست جائزہ لے کر ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے جو لوگ بے گھر ہو گے ہیں ان کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کیا جائے ،کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا بندوبست کیا جائے انہوں نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر متاثرین کی مدد کریں ۔