گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کی عمارت میں غیر قانونی دکان کی تعمیر رکوائی جائے، عابد قادری

209

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں اسکول کی عمارت میں غیر قانونی دکان کی تعمیر کیخلاف سماجی، سیاسی، مذہبی، اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر سنی تحریک کے ضلعی صدر عابد قادری، سید ساجد علی قادری، ایم کیو ایم کے اعظم راجپوت، جمیل شیک، گسٹا کے رہنما مبارک علی عباسی، نعیم قادری، الطاف پٹھان، اسکول کے ہیڈ ماسٹر وسیم قریشی، اسٹاف ودیگر لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر قانونی دکان کی تعمیر رکوائی اور ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ محکمہ تعلیم کے بے حس افسران پر سخت تنقید کرتے ہوئے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا گیا جائے جس کی تمام تر ذمے داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔