قتل کے مقدمے ملوث ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

128

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ، فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدر آباد محمد احسان خان درانی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملوث پانچ ملزمان امیر احمد، لال، محمد راجا، محمد خان، بشیر احمد کو جرم ثابت ہوجانے پر عمر قید بامشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھے چھے ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ مقدمے میں ملوث دو مفرور ملزمان دوست علی اور عزیز احمد کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ مذکورہ ملزمان پر 12 جنوری 2004ء کو ٹنڈو جام تھانے پر شمس الدین نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔