بھارت نے عالمی عدالت کے فیصلے کو اپنی جیت قراردیدیا

201

نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیوکے بارے میں عالمی عدالت کے فیصلے کواپنی جیت قرار دے دیا۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سواراج نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں اس کی تائید کی اور کہا کہ وہ اس فیصلہ کاخیرمقدم کرتی ہیں اور یہ بھارت کے لیے ایک زبردست جیت ہے۔ 4 ٹویٹس پر مشتمل پیغام میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کی جانب سے کلھبوشن جادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف لے جانے کے قدم کی تعریف کی اور بھارتی موقف پیش کرنے والے وکیل ہرش سالوے کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اس فیصلے سے کلبھوشن جادھو کے گھر والوں کو تسلی ملے گی۔